اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر اسلا م آباد محمد سرفراز ورک نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اردل روم کا انعقاد کیا جس میں پولیس افسران نے شرکت کی اردل روم میں پولیس افسران نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل سی ٹی او اسلام آباد کے سامنے رکھے،حل طلب مسائل کا موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے باقی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ویلفیئرکے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں، آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اردل روم کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران کی ویلفیئر، ذاتی و سرکاری مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے ساتھ ان کے مورال کو بلند کرنا ہے ۔