چیئرمین سی ڈی اے کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے مشن سے بذریعہ زوم میٹنگ

اسلام آباد(وقائع نگار) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مشن سے میٹنگ کی، اے ڈی بی کے مشن نے بذریعہ زوم اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں سی ڈی اے کے سنیئر افسران نے بھی شرکت کی.اجلاس میں اسلام آباد کے لئے سائیکلنگ ٹریکس کے منصوبہ پر اے ڈی بی کے کنسلٹنٹ نے بریفننگ دی. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سائیکلنگ ٹریکس منصوبہ تفریح کے ساتھ سستی اور متبادل ٹرانسپورٹ کے طور پر بھی متعارف کرایا جائے، سائیکل ٹریکس کو اسلام آباد میں میٹروبس اور دیگر بس سروسز کے ساتھ منسلک کیا جائے، اس منصوبے کو کم لاگت کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے، سائیکلنگ ٹریکس کی تعمیر کے دوران ماحول اور گرین بیلٹس کی حفاظت کا خاص خیال رکھا جائے اور ماحول دوست بنانے کے لیے منصوبے کے ڈیزائن پر ماہرین ماحولیات سے رائے لی جائے۔

ای پیپر دی نیشن