قصبہ کرسال تھانہ نیلہ کے علاقے میں ادھیڑ عمر شخص کو قتل کردیاگیا

 چکوال(نامہ نگار)قصبہ کرسال تھانہ نیلہ کے علا قے میں ادھیڑ عمر شخص کو قتل کردیاگیا ، 55سالہ شیر خان گزشتہ روز پراسرار طورپر غائب ہوگیا تھا اور اب اس کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی ہے جس کو پولیس نے قبضہ میں لیکر نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اِدھرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن(ر)واحد محمود کا تھانہ نیلہ کے علاقہ کرسال میں قتل کی اطلاع پر فوری نوٹس لے لیا ہے۔ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن چکوال، ایس ڈی پی او صدر سرکل، اے ایس پی/ یو ٹی ،ایس ایچ او تھانہ نیلہ  نے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔پی ایف ایس اے اور کرائم سین یونٹ بھی موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے مختلف شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن