ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل کی کھلی کچہری 

Aug 09, 2024

 پنڈدادنخان(نامہ نگار)ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل نے تھانہ پنڈ دادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں سائلین کی درخواستوں پر موقع پر آرڈر جاری کیے گئے  ڈی ایس پی پنڈدا دنخا ن سرکل عامر شاہین گوندل نے پنڈدادن خان میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مظلوم کی مدد اور دادرسی ہماری قانونی شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ھے جسکے کیلئے میرے دفتر کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں  انصا ف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے  جرائم پیشہ افراد کے لیے کوئی نرمی نہیں عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے منشیات فروشوں اور پیشہ وار گداگروں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا انہوں نے کہا ک آئی جی پنجاپ او ڈی پی او جہلم کی واضع ہدایات ہیں کہ قبضہ مافیا منشیات فروشوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں