چکوال(نامہ نگار) وقفے وقفے کیساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں موسم انتہائی خو شگوار رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ کم سے کم26ڈگری سنٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات اور ابو سقراط کے مطابق جمعہ کو بھی بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ جبکہ 10سے12 اگست کو بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔بارشوں کی وجہ سے بجلی کا غیر اعلانیہ بریک ڈائون بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔