ملہال مغلاں(نامہ نگار)بن قطب فائونڈیشن کی طرف سے 2ہزار مفت چھوٹے بڑے آپریشن منصوبے کا اعلان کردیاگیا ، جس کا باقاعدہ اعلان بن قطب فائونڈیشن کے چیئرمین بابا بشیر ملک سات اگست بروز بدھ ڈیڑھ بجے بعد دوپہر چکوال پریس کلب میں کریں گے۔ چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابرسلیم محمود ، صدر محمد خان عاقل، سیکرٹری جنرل ذوالفقار میر اس بڑے منصوبے پروگرام کی میزبان کریں گے۔