جبر (نامہ نگار)مہنگائی بیروزگاری نے جینا محال کر دیا عوام خودکشیوں پر مجبور ہوگئے دوسری جانب ایسکیو کے بھاری بلوں کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ غریب عوام فاقوں کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبو ر ہیں بجلی کے بھاری بلوں کی وجہ سے عوام گھریلو ساما ن بیچنے پر مجبور ہیں حکمرانوں اور اشرافیہ کی شہ خرچیوں کا بوجھ مزدور عوام کے کمزور کندھوں پر ہے۔ مزدور اور سفید پوش طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس چکا ہے عوامی نمائندے سرکاری گاڑیوں اور ٹھنڈے دفتروں سے نکل کر عوامی نمائندے لوگوں کے حالات پر ترس کھائیں عوام کی ایک بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے کہ ضروریات اشیا کی قیمتوں میں فوری کمی کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔