ملہال مغلاں(نامہ نگار)سینئر صحافی خواجہ بابرسلیم محمود نے بتایا کہ بجٹ آنے کے بعد ناصرف مہنگائی میں اضا فہ ہورہا ہے ،بجلی کے بلوں نے بھی عوام کی مت ماری ہوئی ہے اور دوسری طرف پورے ضلع چکوال کی سڑکیں جو اچھی بھلی حالت میں تھیں انہیں توڑ پھوڑ کر کھنڈر بنا دیاگیا ہے اور اب تقریباً ان تما م سڑکوں پر تعمیر کا کام نہ ہونے کے برابر ہے جس کے نتیجے میں عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور عوام میں بے چینی اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہورہی ہے۔