چکوال(نامہ نگار) تلہ گنگ کے گردونواح میں دو مختلف واقعات میں دو بچیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں کال موصول ہوئی کہ احسان پیٹرول پمپ کے قریب ایک گھر میں موجود تہہ خانے کی چھت گر گئی ہے،تہہ خانے میں دو سالہ بچی موجود ہے،ریسکیو 1122 سب اسٹیشن تلہ گنگ سے ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچتے ہی مریضہ کو ابتدائی طبی امداد میں CPR کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیابارش کے سبب تہہ خانے میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے دو سالہ بچی پانی میں ڈوبی رہی،ریسکیو میڈیکل ٹیم نے مسلسل CPR جاری رکھتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نا ہوسکی،متاثرہ بچی کا نام عائشہ اکبر ولد محمد اکبر تھا۔ اُدھر بلال آباد تلہ گنگ میں بیوی سے لڑائی پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا، ملزم عدنان کا بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے بیٹی کا گلہ دبا دیا،پولیس نے ایشا کی لاش ہسپتال منتقل کر دی۔تلہ گنگ کے گاوں بلال آباد میں وحشی شوہر نے اپنی ہی آٹھ ماہ کی بچی ایشا کنول کو گلہ دبا کر محض اس وجہ سے قتل کر دیا کہ وہ معصوم آدھی رات کو رو کیوں رہی تھی۔
چکوال، دو مختلف واقعات میں دو بچیاں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں
Aug 09, 2024