بوچھال کلاں(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار ساحل رسول چیمہ نے گذشتہ روز بھی میانی اڈا کا دورہ کیا تھا اور گراں فروشوں کو جرمانے اور متعدد دکانیں سیل کر دیں جس پر افغان مہاجرین نے یہ کہنا شروع کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو پیسے لگائو اور جو مرضی ہے کرو عوامی شکایت پر انہوں نے دوبارہ میانی اڈا کا دورہ کرتے ہوئے گراں فروشوں کو جرمانے کئے اس موقع پر انہوں نے ونہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب مہنگائی سمیت تمام برائیوں کا قلع قمع کر کے دم لیں گے کسی کو غلط فہمی نہیں ہونا چاہیے اب گراں فروش اگر باز نہ آئے تو سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے بوچھال کلاں اور نور پور میں بھی گراں فروشوں کو جرمانے کئے ۔
اے سی کا بوچھال کلاں،نور پور کا سرپرائز وزٹ، گراں فروشوں کو جرمانے
Aug 09, 2024