مری(نمائندہ خصوصی)آلوچھ موڑ سے ارواڑی موہڑہ اور بڑاہوتر تک راستے کوبنانے کے لیے فوری فنڈ دیا جائے اہلیان علاقہ ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور ایم پی اے بلال یامین ستی سے پرزور مطالبہ کیا ہے یہ راستہ انتہائی خراب حالت میں ہے اور حالیہ بارشوں نے اس کی حالت مزید خراب کر دی ہے موجودہ صورتحال میں، بوڑھے افراد اور نوجوانوں کے لیے یہاں چلنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس راستے کو ابتدائی طور پر انہوں نے خود مل جل کر بنایا تھا لیکن اب یہ محفوظ اور صاف نہیں رہا راستے کی مرمت ضروری ہے تاکہ برفباری کے دوران بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اگر اس راستے کو پختہ کر دیا جائے تو بچوں کے اسکول جانے میں آسانی ہوگی اور مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے میں مدد ملے گی اس سے نہ صرف مقامی لوگوں کی زندگی میں بہتری آئے گی ۔