حضرو (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے صاف ستھرا پنجاب مہم کے دوران اے سی حضرو کامران اشرف نے مون سون بارشوں سے قبل بڑے نالوں کی صفائی کروائی تھی جس کے بعد نکاسی آب کے نظام میں بہتری ائی تھی گدشہ رات ہونے والی شدید بارش کے باوجود تھانہ روڈ ڈھکی روڈ رتیلہ منڈی میں کہیں پانی نظر نہ ایا جبکہ سینٹری انچارج محمد اعجاز دن بھر صفائی کی نگرانی کرتے رہے کئی عرصے بعد اے سی حضرو کی کوشش سے شہر میں پانی کہیں کھڑا نہ رہا جس پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر ابرو کامران اشرف کو خراج تحسین پیش کی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی حضرو نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی یہ سب کچھ ممکن ہوا عوام اگر صفائی پر توجہ دیں تو نکاسی اپ کا نظام بہتر ہونے میں مدد مل سکتی ہے انتظامیہ کا کام ہی عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے شہریوں نے نکاسی آ ب کے نظام بہتر کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر اور سینٹری انچارج کو خراج تحسین پیش کی ہے۔