چکوال( نامہ نگار)میڈم جوڈیشل مجسٹریٹ لبنیٰ صغیر نے جعلی چیک دینے والے ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کردی۔ ملزم چنگیز خان آف دلہہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سول جج لبنیٰ صغیر نے خارج کر دی یاد رہے ملزم چنگیز خان اور اس کے بیٹے صلاح الدین دونوں نے مل کر محمد یونس سکنہ ڈنگی کو 24 لاکھ روپے کی رقم گھی ایجنسی دلانے کا جھانسہ دیکر ہتھیا لی تھی،جس پر مدعی کی درخواست پر نیلہ پولیس نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کا مقدمہ درج کیا۔
جعلی چیک دینے والے ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد
Aug 09, 2024