کلرسیداں(نامہ نگار)عبداللہ نامی شخص نے مقدمہ درج کروایا کہ میں سہ پہر کے وقت اپنی فیملی کے ہمراہ سامان لینے بازار گیا اورجب رات 10بجے کے قریب گھر واپس آیا تو بیڈ روم کے واش روم اور میرے ڈرائنگ روم کی کھڑکی کی چابیاں کٹی ہوئی تھیں اور قریب پڑی الماری سے تقریبا مبلغ 33000روپے، 160امریکی ڈالرز،دو عدد موبائل فونز،دو عدد گھڑیاں جن کی مالیت ایک لاکھ پچیس ہزار روپے تھی چوری کر لی گئیں۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔