علاقائی روایتی کھیلوں کے فروغ پر بھی توجہ دی جائے، ملک ریاست سدھریال

Aug 09, 2024

فتح جنگ (نامہ نگار)قومی کھیلوں کے ساتھ ساتھ علاقائی روایتی کھیلوں کے فروغ پر بھی توجہ دی جائے بیل دوڑ ہمارا روایتی ثقافتی کھیل ہے اس کھیل کو پروموٹ کرنے کیلئے بھر پور تعاون کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سابق امیدوا ر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4حاجی ملک ریاست علی سدھریال نے گلیال بیل دوڑ میلے کے مو قع پر ہزاروں شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے بیل دوڑ میلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی بیل جوڑیاں کے مالکان میں انعامات بھی تقسیم کئے پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والی بیل جوڑی مالکان کو سونے کے لاکٹ دئیے گئے حاجی ملک ریاست سدھریال نے کہا کہ بیل دوڑ ہمارے علاقہ کا سب سے مقبول اور کسانوں کا پسندیدہ ترین کھیل ہے جس سے نہ صرف ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے بلکہ اس کھیل سے علاقے کے لوگوں کو تفریح کے مواقع بھی فراہم ہوتے ہیں، یہ واحد کھیل ہے جس میں مویشی پال،شوقین حضرات اور کسان کسی بھی لالچ کے بغیر بھر پور حصہ لیتے ہیں اور ہزاروں افراد شرکت کر کے بیل دوڑ میلے کی رونقوں کو چا ر چاند لگاتے ہیں انھوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر جہاں دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے پنجاب کے مقبول ترین کھیل بیل دوڑ پر بھی توجہ دی جائے مویشی پال شوقین حضر ات کو سرکاری سطح پر منعقد ہونے ٹورنامنٹس میں بیل دوڑ کو بھی شامل کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔

مزیدخبریں