تربیلا(نامہ نگار) تحصیل غازی کے موضع پپلیالہ میں شادی شدہ خاتون مسمات(ع) کی نعش کنواں سے برآمد ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھا نہ غازی شہر یار خان بمعہ نفری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال غازی لایا گیا جہاں پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔ پولیس تھانہ غازی نے مقتولہ کے والد محمد منیر ولد محمد اسلم کی مدعیت میں خاوند , دیور اور سسر کے خلاف قتل کی دفعہ 302/34 کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے۔پولیس نے مقتولہ کے قتل کیس میں نامزد تین ملزمان خاوند عمیر اقبال، دیور عزیزاقبال پسران جا ویداقبال، اور سسر جاوید اقبال والد ہاشم خان کو گر فتار کر لیا ہے۔مقتولہ کے والد نے اپنے بیان الزام عائد کیا کہ میری بیٹی کو مبینہ طور پر تشدد کرکے قتل کر نے کے بعد نعش کنواں میں پھنک دی ہے۔