گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول تپہ کیر میں سکول کی نجکاری کیخلاف کونسل کااجلاس

  مری(بیورو رپورٹ)گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول تپہ کیر میں سکول کی نجکاری کے خلاف سکول کونسل کا اہم اجلاس ہوا اجلاس میں ممبران سکول کونسل اور اہل علاقہ اور والدین نے شرکت کی ہیڈ ٹیچر قیصر مسعود عباسی  نے تمام صورتحال سے والدین اور معززین علاقہ کو آگاہ کیا والدین اور اھل علاقہ نے یقین دھانی کروائی کے ھم کسی صورت سکول کو کسی این جی او کے حوالے نہیں کرنے دیں گے ھمار ے بچوں کا حق ھے کہ گورنمنٹ انھیں معیاری اور فری تعلیم دے ساتھ ھی والدین نے یہ عزم و ارادہ بھی کیا کہ سکولز کی نجکاری کے خلاف جہاں جس جگہ احتجاج ھو گا ھم سب والدین بچوں سمیت شرکت کریں گے اور اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن