چکوال(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر چکوال، میڈ م ثمینہ بشیر نے تحصیل چکوال کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا تاکہ پیٹرول کی پیمائش اور قیمت کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔دورے کے دوران میڈم ثمینہ بشیر نے پیٹرول کی پیمائش کے آلات کا معائنہ کیا اور تصد یق کی کہ پیٹرول کی مقدار صحیح ہے۔ اس کے علا وہ، انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا اور کسی بھی غیر معیاری پیمائش یا قیمت کی خلاف ورزی پر فوری جرمانے عائد کیے گئے۔میڈم ثمینہ بشیر نے پیٹرول پمپس کے مالکان کو ہدایت دی کہ وہ پیمائش اور قیمت کے معیار پر مکمل عمل کریں تاکہ عوام کو درست مقدار اور مناسب قیمت پر پیٹرول فراہم کیا جا سکے۔