گوجرخان(نامہ نگار)مولانا قاری محمد ریاض عثما نی کاشمیری گوجرخان کے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ روز مرکزاہلسنت جامع مسجد مدینہ حیات سررو ڈگوجرخان میں امیر مجلس مولانا مفتی سعید اللہ خان قا سم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس شہر بھر کے آئمہ وخطباکرام کامنعقد ہواجس میں اہم امور اور مجلس علماء اہلسنت کی ضرورت وقیام اغراض ومقاصد کے بارے تفصیلی مشاورت ہوئی اورباہمی مشاورت سے فیصلہ ہواکہ علماء کے فلاح وبہبود کیلئے فنڈ قائم کیا گیاگوجرخان میں کام کرنے والے علماء کرام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مجلس کی قیادت کی ذمہ داری ہے مسلکی ونظریاتی محاذ پر یکجہتی ساتھ دین کے تمام شعبوں میں کام کرنے والے اہل حق کی نمائندہ جماعتوں کیساتھ بلاتفریق تعاون کریں گے تحفظ ختم نبوت وتحفظ ناموس صحابہؓوتحفظ مدارس کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے اتفاق و اتحاد کیساتھ دین کے کام میں ایک دوسرے کی معاونت اوردعوت وتبلیغ کے سلسلے میں رائے ونڈ کے نظم کے ساتھ چلنے والی جماعتوں کی ہی تائیدہوگی درس قرآن وحدیث کانظم بھی منظم کیاجائے گاآخر میںسپریم کورٹ کی مبارک ثانی قادیانی کے بارے فیصلہ کو مکمل رد کیا گیا اور کہا گیا کہ اور اس بارے جو بھی ہوگا احتجاج اور قربانی دیں گے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جان ومال تک کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پرامیرمفتی سعید اللہ خان قاسم،نائب امیرمولانا قاری امجد محمود، قاری فضل کریم ،ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد ریاض عثمانی کاشمیری،نائب ناظم مولانا مفتی فیض محمد عزیز ،ناظم مالیات مولاناصدیق الرحمن حقانی ،مولانا نادر خان ،اطلاعات مولانانوراللہ امین ،مولانا سید عباد الرحمن شاہ مولانا یاسرالحسینی ، غربی حلقہ مولاناانعام الرحمن ،مفتی عبد الحلیم شمالی حلقہ،مولانا فرہادعلی ،مولانا عبد الواحد ،شرقی حلقہ مولاناقاری مشتاق اللہ، مولاناضیاء الرحمن کو ذمہ دار منتخب کیاگیا شرکاء اجلاس میںمو لانامفتی ارسلان ،مولانا طارق تنویر ، مولانا عبد المتین ، مولانا مفتی اصغرعباسی ،مولانا عنایت الرحمن ، مولانا امین اللہ، خادم العلماحافظ شاہد ، حافظ بلال حسین شامل ہیں۔
تحفظ ختم نبوت وتحفظ ناموس صحابہؓوتحفظ مدارس کیلئے ہمہ وقت تیار،مولانا ریاض
Aug 09, 2024