انوائرمنٹ کی خلاف ورزی پر دوملزمان کو 3سال قید وجرمانہ

Aug 09, 2024

اسلام آباد(وقائع نگار) ملک امیر حمزہ اور انکے ساتھی عاطف کوانوائرمنٹ کی خلاف ورزی پر3،3سال قید با مشقت اور جرمانے کی سزا۔چیئرمین سی ڈی اے کا زون تھری شاہدرہ میں انوائرمنٹ کی خلاف ورزیوں کا نوٹس ، انوائرمنٹ ونگ کا ملک امیر حمزہ اور محمد عاطف کاچالان جمع کرنے پرعدالت سردار محمد آصف سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے نے ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر 3،3 سال قید با مشقت اور سات لاکھ جرمانے کی سزا سناتے ہوئے اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ اور ان ملزمان کے علاوہ بری امام کے علاقے نڑیل میں سی ڈی اے زمین فروخت کرنے والے ملزم چوہدری اسرار کو بھی جیل بھیجوا دیا۔سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیئے کہ وفاقی دارالحکومت میں کسی کو انکروچمنٹ اور انوائرمنٹ کی خلاف ورزیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی،ماحول دشمن عناصر کے خلاف آنکھیں بند کر دینا اپنی آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہو گی۔یاد رہے یہ وہی سردار محمد آصف ہیں جنہوں نے غوری ٹاون کے مالک کو تین سال قید با مشقت اور اڑھائی ارب جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

مزیدخبریں