اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اگر مگر چھوڑیں اور قوم سے 9 مئی پر غیر مشروط عوامی معافی مانگے، ایسا نہیں ہو سکتا ایک دن آپ کہیں کہ کارکنان کو میں نے جی ایچ کیو کے باہر اور کنٹونمنٹ میں احتجاج کی کال دی تھی، دوسرے دن آپ کہیں کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائیں پھر معافی مانگوں گا، آپ پارٹی کے پر تشدد احتجاج کو جھٹلاتے بھی ہیں اور تسلیم بھی کرتے ہیں کہ زمان پارک احتجاج میں کارکنان نے پیٹرول بم کا استعمال کیا، پورے ملک میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور عہدیداروں کو 9 مئی کے احتجاج کی قیادت کرتے دیکھا گیا، پی ٹی آئی کے پرتشدد مظاہروں کے شواہد پورے ملک کی میڈیا نے اپنی اسکرینز پر دکھائے ہیں، کیا وہ ثبوت کافی نہیں؟ کارکنان کو اشتعال دلانے کی ذمہ داری تحریک انصاف کی پوری قیادت پر آتی ہے۔
عمران خان قوم سے 9 مئی پر غیر مشروط معافی مانگے، شیری رحمان
Aug 09, 2024