چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چائنیز وفد کی ملاقات

Aug 09, 2024

اسلام آباد: (وقائع نگار): چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے جمعرات کے روز چائنیز وفد نے ملاقات کی. اس موقع پر سی ڈی اے کے سنئیر افسران بھی موجود تھے. چائینز وفد کو اسلام آباد کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے متعلق بریفننگ دی گئی.چائینز وفد نے سی ڈی اے کے دفاتر اور سٹریٹ لائیٹس کی سولر پر منتقلی کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں عالمی انویسٹرز بالخصوص چین جیسے برادر ممالک کے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے. انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پیش کی گئی تجاویز پر غور کرکے جلد فیزیبلٹی پلان پر کام کا آغاز کیا جائے گا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ چین کے اقدام کو سراہاتے ہیں کہ وہ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کر رہا ہے. چائینز وفد  نے سی ڈی اے کے دیگر نئے آنے والے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا. وفد سے آئی ٹی کے لئے سلیکون ویلی اور فورٹیر ڈیٹا کے منصوبوں کی تفصیلات بھی شئیر کی گئیں۔

مزیدخبریں