اسلام آباد(خبرنگار)واپڈانے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 49 ہزار کیوسک اور اخراج 3 لاکھ21 ہزار300کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 80 ہزار600 کیوسک اور اخراج 80 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 4 لاکھ 11 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ11 ہزار 700کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد41ہزار300کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 12 ہزارکیوسک اور اخراج 90 ہزار500 کیوسک ہے تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1539.00 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.136 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1207فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.757 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.026 ملین ایکڑ فٹ ہے