سیکرٹری بی آئی ایس پی کا ایشیائی ترقیاتی بینک کی تکنیکی ٹیم کیساتھ اجلاس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، عامر علی احمد نے آج  ایشیائی ترقیاتی بینک کی تکنیکی ٹیم کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اے ڈی بی ٹیم نے سیکرٹری بی آئی ایس پی کو ایک نئے آئی جی ایم ایس سنٹرلائزڈ کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ پیش کی۔بریفنگ کے دوران، اے ڈی پی کی ٹیم نے سیکرٹری بی آئی ایس پی کو بتایا کہ نئے تیار کردہ نظام  کے تحت پروگرام سے مستفید ہونے  والے افراد  اپنی  شکایات کے اندراج سے لے کر اس کے حل تک کے مراحل پر نظر رکھ سکتے ہیں۔سیکرٹری بی آئی ایس پی نے  شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کے موثر  طریقہ کار کی اہمیت پر زور دیا اور خاص طور پر بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کے لیے ایک سادہ شکایت فارم متعارف کرانے کی تجویز دی۔ انہوں نے زور دیا کہ اس سے سسٹم مزید قابل رسائی اورآسان  ہو جائے گا۔اے ڈی پی کی تکنیکی ٹیم نے آگاہ کیا کہ سسٹم کی جانچ پٹرتال اکتوبر 2024 میں کی جائیگی جبکہ اس کا پائلٹ پروگرام دسمبر 2024 میں شروع ہونے کی امید ہے۔سیکرٹری بی آئی ایس پی نے  اے ڈی پی ٹیم سے کہا کہ  ستمبر 2024 تک پائلٹ پروگرام کو  لانچ کرنے کی کوشش کی جائے اور سسٹم  کی بہتری کو یقینی بنانے کے لیے ان سے تکنیکی معاونت  طلب کی۔ ADB کی ٹیم نے یقین دلایا کہ وہ بی آئی ایس پی آئی ٹی ٹیم کو نئے سسٹم میں کامیاب منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے جامع تکنیکی تربیت فراہم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن