محکمہ موسمیات کی پاکستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

 پاکستان میں  مون سون کی بارشوں کا موجودہ سلسلہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی جبکہ کراچی میں بھی 9 سے 11 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شام، ر ات کے دوران شمال مشرقی بلوچستان، وسطی/ جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی / بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقا مات پرموسلادھاربارش ہونے کی بھی توقع ہے۔اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، سر گو دھا اور میانوالی میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران منڈی بہاالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور حافظ آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ رات کے دوران بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی، کراچی میں بھی  بادل برسیں گے۔آزاد کشمیر کشمیر میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن