اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نے بنگلادیش کے حالیہ واقعات میں پاکستان کے ملوث ہونے کی رپورٹس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹس بھارت کےذہنی اوبسیشن کی عکاسی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان مثبت تعلقات ہیں. پاکستانی حکومت اورعوام بنگلا دیشی عوام کےساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےڈاکٹرمحمد یونس کو چیف ایڈوائزر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی.بنگلادیش میں ہمارےہائی کمشنرنے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ترجمان نے بنگلادیش کےحالیہ واقعات میں پاکستان کے ملوث ہونےکی رپورٹس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی رپورٹس بھارت کےذہنی اوبسیشن کی عکاسی کرتی ہیں۔دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی میں بھی پاکستان کےملوث ہونے کے بھارتی الزامات مسترد کردیئے۔انھوں نے بتایا کہ بنگلادیش میں ہمارےہائی کمشنر پاکستانی طلباسےرابطےمیں ہیں، 100طالبعلم اب بھی بنگلادیش میں موحود ہیں،بنگلہ دیش میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔