سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

Aug 09, 2024 | 17:15

ویب ڈیسک

ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے مہنگا ہوکر2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافےسے2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے ہوگئی ، دوسری جانب ملک میں گزشتہ 5 ماہ سے سونے کی درآمد بند ہونے سے سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.سرکاری حکام کے مطابق پاکستان ماہانہ اوسطاً 40 سے 50 کلو گرام سونے کی درآمد کر رہا تھا لیکن گزشتہ 5 ماہ یعنی مارچ تا جولائی 2024 کے دوران کسی بھی ملک سے سونا امپورٹ نہیں کیا گیا۔سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں 262 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا، گزشتہ مالی سال سونے کی درآمدات کا حجم پونے 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، مالی سال 23-2022 میں پاکستان نے 567 کلو گرام سونا درآمد کیا۔دستاویز کے مطابق 23-2022 کے مقابلے 24-2023 میں سونے کی درآمدات میں 44.43 فیصد کمی ہوئی، مالی سال 23-2022 میں سونے کی درآمدات کا حجم 3 کروڑ 6 لاکھ ڈالر تھا۔ادھرجیولرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے سونے کی امپورٹ کی اجازت لازمی ہے۔

مزیدخبریں