حکومت اور جماعت اسلامی میں معاہدہ طے,ہم نے دھرنا ملتوی نہیں موخر کیا ہے:جے آئی

اسلام آباد : حکومت اور جماعت اسلامی میں معاہدہ طے پا گیا.معاہدے میں ائی پی پیز،بجلی بلوں میں کمی کے نکات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور جماعت اسلامی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے اور دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔جس کے بعد جماعت اسلامی نے فوری دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. ذرائع جے آئی نے بتایا کہ حکومت کو سات نکات پیش کئے تھے ،تمام نکات معاہدہ طے پایا ہے. حکومت کو معاہدے پر عمل درامد کے لیے ڈیڑھ ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم نے دھرنا ملتوی نہیں موخر کیا ہے. معاہدوں پر مکمل عمل درامد نہ ہوا تو دوبارہ دھرنا کیا جائے گا جبکہ لاہور، پشاور، کوئٹہ ،کراچی اور ملتان کے دھرنوں کو جلسوں میں تبدیل کر دیا۔ذرائع نے کہا کہ حکومت سے معاہدے میں ائی پی پیز،بجلی بلوں میں کمی کے نکات شامل ہیں جبکہ جاگیرداروں پر ٹیکس کا نفاز اور تنخواہدار پر ٹیکس کا خاتمہ بھی معاہدے کا حصہ ہے۔حکومت کی جانب سے عطا تارڑ اور محسن نقوی نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ اور امیر المعظم نے دستخط کیے۔ذرائع کے مطابق جاگیرداروں پر ٹیکس نفاز سے متعلق وفاق اور چاروں صوبے قانون سازی کریں گے، آئی پی پیز کے معاہدوں کی نظر ثانی سے متعلق ٹی او آرز بنائے جائیں گے اور دیکھا جائے گا کہاں کہاں ٹیکس لگا کر عوام کو بلوں اور تنخوادار طبقے کو کیسے ریلیف دینا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی عہدیداروں اور بیوروکریٹس کے 1300 سی سی گاڑیوں کے استعمال پر حکومت نے رضامندی ظاہر کی مگر معاہدہ پر دستخط نہ کئے تاہم 1300 سی سی گاڑیوں کے استعمال پر حکومت پر عوامی پریشر کے زریعے معاہد اور عملدرآمد کروایں گے۔

ای پیپر دی نیشن