پاکستان کاپرچم دنیامیں بلندکرنیوالے ہر بیٹے اور بیٹی کواللہ ہمیشہ سربلندرکھے:وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشدندیم کیلئے 10 کروڑروپےانعام کااعلان کرتے ہوئے شاباشی دی اور کہا جشن آزادی پر انھوں نےگولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا۔وزیراعلی پنجاب نےپاکستانی ایتھلیٹ کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانےکابھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں چنوں میں ارشدندیم اسپورٹس سٹی بنے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے مشکلات کاسامنا کرتےہوئے 40 سال بعدگولڈ میڈل جیتا، اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن،قومی جذبے کاثبوت ہے۔مریم نواز نے دعا کی پاکستان کاپرچم دنیامیں بلندکرنیوالے ہر بیٹے اور بیٹی کواللہ ہمیشہ سربلندرکھے۔

ای پیپر دی نیشن