لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی فٹبال ٹیم نے 8ویں ساف چیمپئن شپ میں ناقابل فراموش کارکردگی پیش کرتے ہوئے بھوٹان کی ٹیم کو سات صفر سے مات دیدی۔ آٹھ ملکی ایونٹ تیرہ دسمبر2009 تک بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈہاکہ کے بنگا باندھو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جس میں پندرہ میچز ہوں گے۔ پاکستان کی بھاری مارجن سے فتح ٹورنامنٹ کی تاریخ کی دوسری بڑی فتح ہے اور اس ایونٹ میں ابتک ایک میچ میں بھارت ، نیپال ، افغانستان ، سری لنکا، بھوٹان اور بنگلہ دیش ایک میچ میں سات گول نھیں کرسکی ہیں۔ ـپاکستان کو وقفہ پر پانچ صفر سے برتری حاصل تھی اور اس میچ کا ہیرو ملتان میں پیدا ہونے والا عارف محمود (پاکستان واپڈا) تھا جس نے کھیل کے 26 ویں ، 36 ویں اور66 ویں منٹ میں گول کر کے ہیٹ ٹرک بنائی ـ میچ کا پہلا گول 21وین منٹ میں کپتان محمد عیسی نے بنایا تھا جس نے53 ویں منٹ میں ایک اور گول سکور کیا ـ دیگر دو گول ان کھلاڑیوں نے کئے جو برطاینہ میں لیگ کھیلتے ہیں ـ لعمینگٹن کلب کے رئیس اشرف نے 23ویں اور ورچسٹر سٹی کے شبیر خان نے 45ویں منٹ میں بال بھوٹان کے جال میں ڈالی ـ ۔