لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس نے فیصلہ کیا ہے کہ سانحہ مون مارکیٹ اقبال ٹا¶ن اور ملتان کے سوگ میں شہر کی تمام ماریکٹیں اور کاروباری مراکز آج بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ شہر کی تمام تجارتی تنظیموں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر اقبال چودھری اور سینئر نائب صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے ان گھنا¶نے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظفر اقبال چودھری نے کہا کہ مون مارکیٹ کے تاجروں سے ا ظہار یکجہتی کرنے کے لئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدار اور ایگزیکٹو کمیٹی آج (بدھ 9 دسمبر) مون مارکیٹ کا دورہ کرے گی جبکہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے جمعرات 10 دسمبر کو تین بجے تجارتی تنظیموں کا ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں دہشت گردی کے ناسوار سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔