سری نگر+باغ (کے پی آئی+آن لائن) کل جماعتی حرےت کانفرنس کے چےئرمےن سےد علی گےلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمےر سے مکمل فوجی انخلاء،کالے قوانےن کے خاتمے ، کشمےری قےدےوں کی غےر مشروط رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ دو طرفہ اور خاموش ڈپلومےسی کشمےرےوں کے لےے ناقابل قبول ہےں۔ شہداءکے مشن کی تکمےل ہماری ذمہ داری ہے ۔ کشمےری ملت متحد ہو کر تحرےک آزادی کے خلاف بھارتی سازشےں ناکام بنا دے ۔ مسئلہ کشمیر کا حل حق خود ارادیت میں ہی مضمر قرار دیتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی شاہ گیلانی نے ایک مرتبہ پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ اور خاموش ڈپلومیسی کشمیریوںکے لئے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھارت کے ساتھ خفیہ یا اعلاناً مذاکرات کریں گے ہم انہیں روکیں گے نہیں کیونکہ آج تک مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں 130بار بات چیت کے ادوار ہوئے تاہم یہ بات چیت برائے بات چیت ہی رہی اور اس سے کوئی بھی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔ مسئلہ کشمیر سہہ فریقی مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ حریت (ع) اور نئی دہلی کے درمیان فی الوقت کسی بھی قسم کاکوئی مذاکراتی عمل جاری ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان کو ”گمراہ کن“ قرار دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کشمیری حرےت پسندوں کے ساتھ بھارت کی بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر بھارت کا کوئی اندرونی مسئلہ نہیں ہے جسے بھارتی حکومت دوطرفہ بات چیت سے حل کرسکتی ہے۔