کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے کہا کہ ادویات پر آرجی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف عاشورہ محرم کے بعد ملک گیراحتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے ادویات پر عائد جی ایس ٹی نہ صرف واپس لیا تھا بلکہ اسکی مد میں وصول کی گئی رقم بھی واپس کی تھی ، موجودہ جمہوری حکومت دوفیصد طبقے کی خواہش پر ٹیکس عائد کرکے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے ۔