سٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پینتیس کروڑپینتیس لاکھ ڈالر کی کمی کے ساتھ سولہ ارب انتالیس کروڑ تین لاکھ ڈالر ہوگئے۔

Dec 09, 2010 | 21:48

سفیر یاؤ جنگ
سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق چار دسمبر تک سٹیٹ بینک میں بتیس کروڑ چھ لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ریزرو میں تین کروڑ انتیس لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمی کے بعد سٹیٹ بینک کے پاس بارہ ارب پینسٹھ کروڑتیس لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب تہترکروڑ تہترلاکھ ڈالر رہ گئے۔ معاشی ماہرین کے مطابق مختلف درآمدی ادائیگیاں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی بڑی وجہ ہیں۔
مزیدخبریں