وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر دوہزار دس میں مہنگائی میں اضافے کی شرح پندرہ اعشاریہ چار آٹھ فیصد رہی جب کہ نومبر دوہزارنو میں یہ شرح دس اعشاریہ پانچ فیصد تھی ۔ جولائی سے نومبر کے دوران افراط زر کی شرح گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں چاراعشاریہ ایک آٹھ فیصد سے بڑھ کر چودہ اعشاریہ چار چار فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور اشیائے خوردونوش مہنگی ہونے اور حکومتی قرضوں میں نمایاں اضافے کے سبب مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا ۔