چین نے منحرف رہمنالیو شاؤ بو کو نوبل امن انعام دینے کے اعلان کے بعد نوبل انعام کے مقابلے میں کنفیوشس انعام لانچ کر دیا ہے، پہلا کنفیوشس انعام تائیوان کے صدر کو دیا جائے گا۔

چینی حکومت کے خلاف تخریبی کارروائیوں کے جرم میں قید لی لیو شاؤبو کو امن کا نوبل انعام دیئے جانے کے اعلان کے بعد چین کی طرف سے اپنے معروف مفکر کنفیوشس کے نام سے انعام شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، پہلا کنفیوشس انعام تائیوان کے صدر لین چن کو دیا جائے گا اور اس کی تقریب نوبل انعام کی تقریب سے ایک دن پہلے منعقد کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ لیو شاؤبوکی نوبل انعام کے لئے نامزدگی پر چین سمیت دنیا کے ایک سو انیس ممالک نے شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے نوبل انعام کی تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، بائیکاٹ کرنے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے دوسری جانب چین نے لیو شاؤبو کودو ہزار دس کا امن کا نوبل انعام دینے کے فیصلہ پر چین میں ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے چین کا کہنا ہے کہ لیو شاؤبو ایک مجرم ہیں اور ایک مجرم کو امن کا نوبل انعام دے کرنوبل کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس کی وجہ سے ناروے اور چین کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما نے ایک بیان میں چین سے لیو شاؤبو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن