موٹروے پولیس نے کلرکہار کے قریب اسلحہ سے بھری ایک آلٹو کار کو قبضے میں لےلیا، 3 دہشتگرد بھی گرفتار ۔

Dec 09, 2011 | 13:50

سفیر یاؤ جنگ
موٹر وے پولیس کے مطابق صوابی سے آلٹو کار نمبر 437 پشاور سے اسلام آباد کی جانب جارہی تھی کہ موٹر وے پولیس نے اسے اوور سپیڈ کی وجہ سے روکا تو کار سواروں نے کار سمیت فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ناکہ بندی کر کے کار کو قبضے میں لے کر ملزم سبحان اللہ، فضل رابی اور شفیع الرحمان کو گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے بھاری اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ ناجائز اسلحہ میں گنیں ،پانچ پسٹل ،رائفلیں اور دیگر آتشیں اسلحہ اور پندرہ سو گولیاں شامل ہیں۔ موٹر وے پولیس نے تینوں ملزموں کو کلر کہار پولیس کے حوالے کر دیا مبینہ دہشت گردوں سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔موٹروے پولیس کے مطابق اسلحہ دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا سکتا تھا ۔
مزیدخبریں