اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں حناربانی کھر اور کیمرون منٹر نے مہمند ایجنسی کی سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اور امریکی سفیر کے درمیان دونوں ملکوں میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔