وزیراعظم گیلانی سے آرمی چیف نے ملاقات کی، نیٹو حملے کے بعد کی صورتحال سمیت قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں نیٹو حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیراعظم کو سرحد پر سکیورٹی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ مغربی سرحدوں پر فوج کو جدید اسلحہ سے لیس کردیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان شمسی ایئربیس کو خالی کروانے پر اب تک کی پیشرفت سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی سب سے افضل ہے، نیٹو سپلائی بحال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن