واشنگٹن( آن لائن ) امریکہ نے 9 ممالک کو ایران سے تیل کی خریداری میں کمی کرنے پر پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے صحافیوں کے ساتھ بات یت کے دوران بتایا کہ بھارت، جنوبی کوریا، ملائیشیا، سنگاپور، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ترکی کو ایران سے تیل کی خریداری میں کمی لانے پر پابندیوں کی فہرست سے چھ ماہ کیلئے استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔ قبل ازیں امریکہ نے بیجلئم، برطانیہ اور پولینڈ سمیت دیگر ممالک کو پابندیوں کی فہرست سے استثنیٰ دیا تھا۔