مسلم لیگ ن کے کیپٹن صفدر کی پارٹی رکنیت، یوتھ ونگ کے صدر کا عہدہ بحال

Dec 09, 2012

لاہور (خصوصی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی خصوصی کمیٹی نے یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن صفدر کی بنیادی رکنیت اور عہدہ بحال کر دیا۔ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم کردہ خصوصی کمیٹی میں کیا گیا۔ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہفتہ کو ہوا، تمام فریقےن سے طویل مشاورت کے بعد کمیٹی نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا ان کی بنیادی رکنیت اور عہدہ بحال کیا جائے۔ واضح رہے کہ کیپٹن صفدر نے اپنی معطلی کے بعد اظہار وجوہ کے نوٹس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سربراہ میاں نوازشریف اور دیگر قائدین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس امر کی نشاندہی کی تھی کہ اختلافات چند غلط فہمیوں کے نتیجے میں پیدا ہو گئے تھے جو اب دور کی گئی ہیں وہ اپنے قائد میاں نوازشریف اور خےبر پی کے کے تمام رہنما¶ں کا دل سے احترام اور ان پر اعتماد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں