”سلامتی کونسل کی مستقل نشستوں میں اضافے سے طاقت کے نئے مراکز جنم لیں گے“

Dec 09, 2012

نیویارک(آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر علی بلوچ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشستوں کے اضافے سے سلامتی کونسل اجتماعیت کی بجائے تجریدیت کا شکار ہوجائے گی اور طاقتوں کے نئے مراکز جنم لیں گے۔ انہوں نے یہ بات پاکستانی وفد کے سربراہ کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں انٹر پارلیمنٹری یونینز کے مباحثے کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا شدید خواہشمند ہے۔ صابر علی بلوچ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کی بجائے قابل انتخاب ارکان کی تعداد بڑھائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی نشستوں پر معینہ مدت کے انتخاب سے متنوع نمائندگی اور طاقتوں میں توازن آئےگا۔

مزیدخبریں