لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتےن ہمارے ملک کی ترقی مےں اہم کردار ادا کررہی ہےں اور ملازمت پےشہ خواتےن کادن منانے کا مقصد قومی ترقی کے دھارے مےں ان کی اہلےت و شرکت کو اجاگر کرنا ہے۔ ان خےالات کا اظہار ورکنگ ووےمن ڈے کے حوالے سے شہر بھر مےں منعقدہ مختلف تقارےب مےں کےا گےا۔ 22دسمبر کو ورکنگ ووےمن کا دن منانے کے حوالے سے اےک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈپٹی سپےکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود نے کہا کہ تحصےل، ضلعی اور ڈوےژن کی سطح پر ورکنگ ووےمن کے حوالے سے سےمےناروں سے حقوق اور مسائل اوران کے حل کے لےے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کے بارے مےں آگاہی مےں اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں بےگم ذکےہ شاہنواز، ارم بخاری، سےکرٹری اطلاعات محی الدےن وانی اور دیگر نے شرکت کی۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار ویمن سمن آباد میں تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی حافظ میاں محمد نعمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے تحت چلنے والی ہر بس میں خواتین کے لئے 50 فی صد سیٹیں مختص کی جائیں گی۔ ٹاﺅن مےونسپل اےڈمنسٹرےشن گلبرگ ٹاﺅن میں ہونے والے سمینار سے اےم اےن اے بشریٰ رحمان، ڈی سی او لاہور ارم بخاری، ڈاکٹر شہلا، نگہت شےخ اےم پی اے، ٹی اےم او فےصل شہزاد اداکارہ عائشہ ثنائ، اےم اےن اے ڈاکٹر سعےد الہٰی ، اسسٹنٹ کمشنر آمنہ منےر نے خطاب کیا۔