نیویارک (اے ایف پی) نیویارک میں شیعہ کمیونٹی نے پاکستان میں مبینہ طور پر نشانہ بنانے کے الزام پر اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے سے پاکستانی قونصلیٹ تک ریلی نکالی اور احتجاجی نعرے لگائے۔ القاعدہ سمیت انتہا پسندانہ گروپوں کی مذمت کی۔ ایک نوجوان کمال نے الزام لگایا نسل کشی میں ملوث افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔