راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1 کے جج چودھری حبیب الرحمن نے ایف آئی اے کے ممبئی حملہ کیس کے سات ملزمان ذکی الرحمن لکھوی و دیگر کے خلاف ایف آئی اے کے چار افسروں کی شہادتیں قلمبند کرنے کے بعد سماعت 22دسمبر تک ملتوی کردی۔