عمران خان پرسوں سے رابطہ عوام مہم شروع کرینگے

اسلام آباد/ نئی دہلی (ثناءنیوز/ آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرسوں 11دسمبر سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے، پہلے مرحلے میں وہ وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب اور دوسرے میں سندھ کا دورہ کرینگے، عوامی رابطہ مہم کے دوران وہ مختلف شہروں میں عوامی اجتماعات، جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات سے خطاب کرینگے۔ رابطہ عوام مہم میں پارٹی کے مرکزی رہنما بھی شریک ہونگے۔ علاوہ ازیں بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد پاکستانی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے اگر ہم اکثریت سے جیت گئے تو ہم اس بارے میں بھی قانون بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں 50 ہزار سے زائد پاکستانی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اگر وزیراعظم اور دیگر وزراءکرپشن سے پاک ہوں تو پورے ملک میں صرف 9 روز میں کرپشن ختم کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر بھارتی اداکار عامر خان نے کہا کہ اگر عمران خان جیت گئے تو میں اپنے دوستوں کے ساتھ پاکستان آکر جیت کا جشن مناﺅں گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...