راولپنڈی(نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بینظیربھٹوقتل کیس کے ملزم اعتزاز شاہ کی طرف سے جلدٹرائل کئے جانے کی درخواست منظورکرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزم کے وکیل نصیر تنولی ایڈووکیٹ کی طرف سے جلد ٹرائل کی درخواست دی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اعتزاز شاہ کم عمر ہے ، کیس کو بلا وجہ لٹکایا جا رہا ہے جس سے ان کے موکل کونقصان ہو رہا ہے۔