حسن ابدال (نامہ نگار) موٹروے پر ٹرک اور کار کے درمےان تصادم کے نتےجے مےں 3 خواتےن سمےت چار افراد جاںبحق۔ جاںبحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق اےک ہی خاندان سے ہے جو کہ واہ کےنٹ سے اسلام آباد جا رہے تھے۔ حادثہ کار مےں خرابی کے باعث پےش آےا موٹروے پولےس نے چاروں افراد کی لاشےں فوری طور پر تحصےل ہےڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال پہنچا دی۔ تفصےلات کے مطابق واہ کےنٹ سے اسلام آباد جانے والی کار VC595 موٹروے پر پنڈ نوشہری کے قرےب بے قابو ہو کرکنارے پر کھڑے ٹرک جو کہ رےڈی اےٹر لےکج کی وجہ سے وہاں کھڑا تھا کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتےجے مےں کار مےں سوار تےن خواتےن سمےت اےک ہی خاندان کے چار افراد جن مےں سمرہ اکرام، فعد اکرام، عائشہ فعد اور عائشہ فعد کی والدہ شامل ہےں موقع پر جاںبحق ہو گئے۔ جاںبحق ہونے والوں دو ماہ قبل شادی کے بندھن مےں بندھنے والے فعد اکرام اور عائشہ فعد کے علاوہ دونوں کی مائیں شامل ہےں۔