سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کی 42 ویں برسی آج منائی جائیگی

Dec 09, 2012

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان کے سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کو اس دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے ان کی 42 ویں برسی آج منائی جائیگی۔ ملک فیروز خان نون پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے بھلوال میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ قیام پاکستان کے بعد سر فیروز خان نون نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے متعدد مسلم ممالک کے دورے کئے اس دوران ملک فیروز خان نون نے مسلم حکمرانوں کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور اس ملک کے مسائل سے آگاہ کیا۔ ملک فیروز خان نون وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم اور صحت اور گورنر مشرقی پاکستان بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں