نیویارک (آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ہلیری کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد متوقع وزیر خارجہ سے متعلق قیاس آرائیاں عروج پر ہیں۔ ڈیموکریٹ سوسن رائس اور ریپبلکن میں سے جان کیری کا نام سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر سوسن رائس کو عہدے پر لانا چاہتے ہیں لیکن سوسن کو ریپبلکن کی جانب سے لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصلیٹ پر حملے سے متعلق مبینہ طورپر حقائق کو چھپانے کی کوشش پر ریپبلکن کی تنقید کا سامنا ہے۔ دریں اثناءباراک اوباما کا کہنا ہے کہ آئندہ وزیر خارجہ کے تقرر سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ دوسری طرف مبصرین کا خیال ہے کہ باراک اوباما کو امریکی صدر کی حیثیت سے کام کرنا چاہئے ڈیموکریٹک رہنمائی کی حیثیت سے نہیں علاوہ ازیں سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان کیری بھی بظاہر وزیر خارجہ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں البتہ جان کیری کی نامزدگی پر باراک اوباما اور اس کے قریبی ساتھیوں کو تحفظات بھی ہیں۔